Tuesday, 9 August 2011

Salman Khan New Picture And Biography

خان کی عید پارٹی
سلمان خان نے اپنی فلم دبنگ کی شاندار کامیابی کے ساتھ عید کے موقع پر پارٹی دی۔
ویسے عید کے موقع پر سلمان خان اور فیملی کی پارٹی بالی وڈ میں مشہور ہے لیکن اس مرتبہ کی پارٹی کچھ الگ تھی اور کیسے نہیں ہوتی جب کہ شاہ رخ کیمپ کے سٹارز اور ان کے دوست اب سلو کے کیمپ میں نظر آئے۔
شاہ رخ کیمپ کی طاقت اس وقت سے ٹوٹنا شروع ہوئی جب سے فرح خان اور شاہ رخ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی اور فرح نے سلو کیمپ میں داخلہ لیا۔ آگے کا تو پتہ نہیں لیکن اس وقت بالی وڈ میں سلو کا دبنگ ہی کام کر رہا ہے۔

سلمان خان کی دبنگئی کام کر گئی۔ ان کی فلم نے باکس آفس پر عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ پہلے ہی دن دبنگ نے چودہ کروڑ روپیوں کا بزنس کر لیا۔
بالی وڈ کے تجزیہ نگاروں کو حیرت ہے کہ مزاح سے بھرپور فلم تھری ایڈیٹس جس کی کہانی لائن تھی۔ ایک مقصد اور پیغام دیا گیا تھا، اسے ایک ایسی فلم نے باکس آفس پر پچھاڑ دیا جو محض ایک مصالحہ فلم تھی۔ ملٹی پلیکس میں بھی لوگوں کو سیٹیاں اور تالیاں بجاتے دیکھا گیا تھا۔ ویسے ان تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ فلم کی کامیابی کا پورا سہرا صرف سلمان خان کے سر باندھا جا سکتا ہے جنہوں نے عامر خان کے نقش قدم پر چل کر فلم کی تشہیر کا ذمہ لیا تھا نتیجہ سامنے ہے کہ سلو اپنے پرستاروں کو باکس آفس تک لانے میں آخر کامیاب ہو ہی گئے۔

No comments:

Post a Comment